ابنا: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز زیر زمین 83 کلو میٹر میں جنوبی ایران میں تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزاسی علاقے میں7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئيں اور دوائیں اوردیگراشیازلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھجوادیں گئیں۔ جبکہ تقریبا اسی شدت کا زلزلہ ایران کسے شہر سراوان میں بھی آيا جس سے صرف 12 افراد زخمی ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410025
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔